پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
قومی کرکٹرز کو متحرک رکھنے کیلئے پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے۔
کورونا وائرس کے باعث قومی اورصوبائی کرکٹرز گھروں تک محدود ہیں تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے۔
چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے پلان بھیج دیا گیا، یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے۔
لانگ رننگ، جم اور اسکن فولڈ کو فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں۔ جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔
Comments are closed on this story.